(ایجنسیز)
پاکستان کے وزیر اعظم نے دورہِ ہندوستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ہندوستان کے نو منتخب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے چھبیس مئی کو نئی دہلی جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نےپڑوسی ملک جانے کا یہ فیصلہ قریبی
ساتھیوں سے مشاور ت کے بعد کیا۔
ہندوستان میں حالیہ الیکشن کی کامیاب جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے تقریب حلف بردار کے لیے سارک ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی تھی۔
خیال رہے کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں پڑوسی ملکوں کے سربراہان کو دعوت نامے بھیجے گئے۔